گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی،عظمیٰ بخاری

0
62
azma bokhari

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں، دھرنوں اور جلسوں کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ فتنہ پارٹی تسلیم کرلے اس کے ستو مک چکے ہیں، گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو نو مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے،دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں ،ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے،اب فوج کی حرمت اور تقدس پر نو مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے اللہ کی شان ہے،آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے،علی امین گنڈاپور کے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنے والے کہتے قوم ہمارے ساتھ ہے،اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشت گرد ہیں،قوم پاکستان کے ساتھ ہے مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے

علی امین گنڈا پور نے کارکنان میں پیسے کیوں‌تقسیم کئے؟

علی امین گنڈا پور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش،پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے

جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار

Leave a reply