دنیا کے پہلے 24 گھنٹے میوزک نشریاتی نیٹ ورک ایم ٹی وی کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ پیراماؤنٹ گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2025 تک ایم ٹی وی کے پانچ مقبول میوزک چینلز کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم ٹی وی کو قائم ہوئے تقریباً 44 سال گزر چکے ہیں — وہی نیٹ ورک جس نے دنیا بھر میں میوزک، فیشن اور پاپ کلچر کے انداز بدل دیے تھے۔پیراماؤنٹ کے ترجمان نے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم ٹی وی نے طویل عرصے تک اپنے ناظرین کو راک، پاپ اور ڈانس میوزک ویڈیوز، لائیو پرفارمنسز اور کنسرٹ کوریج کے ذریعے محظوظ کیا۔

بند کیے جانے والے چینلز میں MTV Music – مرکزی میوزک ویڈیو چینل،MTV 80s – 80 کی دہائی کے مشہور نغموں کا مرکز،MTV 90s – 90 کی دہائی کے آلٹرنیٹو راک اور پاپ کلاسکس کے لیے پسندیدہ چینل،Club MTV – 24 گھنٹے ڈانس اور الیکٹرانک میوزک اور MTV Live – لائیو پرفارمنسز اور کنسرٹس کی خصوصی نشریات شامل ہیں ،تاہم، MTV HD چینل بدستور جاری رہے گا اور اس پر Naked Dating UK اور Geordie Shore جیسے ریئلٹی شوز نشر ہوتے رہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، ان چینلز کی نشریات سب سے پہلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بند ہوں گی، جس کے بعد یورپ، آسٹریلیا، پولینڈ، فرانس اور برازیل سمیت دیگر ممالک میں بھی یہی اقدام کیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق، پیراماؤنٹ یہ قدم اپنے عالمی آپریشنز میں 500 ملین ڈالر (تقریباً 376 ملین پاؤنڈ) کی لاگت میں کمی کے لیے اٹھا رہا ہے

برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

Shares: