فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

0
78

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسل رپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی منزہ اقبال نے صوبائی وزیرصحت کوسینڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے پچھلے سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران لیڈزیونیورسٹی لندن کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مطابق ریسرچ مینجمنٹ اینڈفنانس کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈہاک کی بنیادپرفرائض سرانجام دینے والے افسران کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ سیڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ مختلف سرکاری ونجی طبی درسگاہوں کے الحاق کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سویمنگ پول اورجمنیزم بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں کثیرالمنزلہ رہائشی فلیٹس اور میڈیسن سٹورزکوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،سینڈیکیٹ اجلاس میں ڈبل اینٹری سسٹم کےفی الفورآغازکی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی استدکار بڑھانے کیلئے نئی بھرتیاں کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ آڈیٹرآفیسرکی سیٹ کوگریڈسولہ سے گریڈسترہ میں اپ گریڈکرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں ڈے کئیرسنٹرکی بہتری کیلئے جدیدسہولیات مہیاکرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بعدازاں مدراینڈچائلڈ ہسپتال گنگارام کی سائٹ کادورہ بھی کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر نے صوبائی وزیرصحت کومنصوبہ کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی پیش رفت تسلی بخش ہے۔ صوبہ بھرکے پانچ مدراینڈچائلڈ ہسپتال گیم چینجر ثابت ہونگے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوجاتاہے۔ مدراینڈچائلڈہسپتالوں کے ذریعے کئی ماوں اور بچوں کی زندگیوں کوبچایاجاسکتاہے

Leave a reply