ننکانہ: آفیسران کی کرپشن کیلئے فنڈز موجود، مگرسرکاری عمارت پر لگا قومی پرچم تبدیل نہ ہوسکا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آفیسران کی کرپشن کیلئے فنڈز موجودم مگر محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا قومی پرچم تبدیل نہ ہوسکا
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا پھٹا قومی پرچم افسران کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ,ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن سے فوری کارروائی اور نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کی عمارت پر لگا پھٹا ہوا قومی پرچم اس عمارت میں موجود ایکسیٸن بلڈنگ عامر محمود ,اسسٹنٹ اکاٶٸنٹ آفیسر وکیل حسن سمیت دیگر برانچ افسران اور ملازمین کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ,قومی پرچم کو پاکستانی قوم کا فخر سمجھا جاتا ہے مگر اس قومی پرچم کی بے توقیری اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ اس آفس میں موجود اعلی آفسر ایکسیٸن بلڈنگ اور اسسٹنٹ اکاٶنٹ آفیسر کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ تاکہ اس کے بعد ضلع بھر میں موجود تمام افسران قومی پرچم کی بے توقیری سے اجتناب کریں ,ذراٸع کے مطابق قومی پرچم کے آداب میں یہ بات شامل ہے کہ قومی پرچم کو صبح سحر کے وقت لہرایا جاۓ اور غروب آفتاب سے قبل اس کو اتار لیا جاۓ احترام اور عقیدت کے ساتھ کیوں کہ قومی پرچم ملک وقوم کی عزت ووقار کی علامت ہے اور ہمارےاوپر اس پرچم کی عزت ہر طرح لازم ہے جو اس جھنڈے کی عزت نہیں کرتا وہ اس ملک کی اہمیت کا کیا احساس کرے گا اور اس ملک کی تعمیر وترقی میں بھلا کیا کردار ادا کرے گا ,محکمہ بلڈنگ کے افسران کی بے حسی سے عمارت کے اوپر لگا ہوا قومی پرچم جگہ جگہ سے پھٹ چکا ہے لیکن اس کے باوجود پھر بھی لہرا رہا ہے کہ شاید افسران محکمہ بلڈنگ کے دل میں احساس پیدا ہو جاۓ, کیوں کہ اس عمارت میں موجود افسران کو بہت قابل سمجھا جاتا ہے کہ وہ ضلع بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ایک ایک پاٸی کا حساب رکھتے ہیں اگر خیال نہیں تو صرف قومی پرچم کا نہیں رکھ سکے, ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کو فوری طور پر اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اور اس غفلت کےمرتکب افسران کے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جانی چاہیے اور ضلع بھر میں موجود تمام افسران کو ہدایات جاری کی جاۓ کہ جب بھی قومی پرچم کو لہرایا جاۓ تو غروب افتاب سے قبل اس کو اتار لیا جاۓ

Leave a reply