قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز PK-842 کے مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب انہیں دو گھنٹے سے زائد کنویئر بیلٹ کے گرد اپنے سامان کے انتظار میں کھڑا رہنا پڑا۔

سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور ایئرپورٹ عملے سے شکایات کیں، تاہم کوئی واضح جواب نہیں ملا۔مسافروں نے الزام عائد کیا کہ نہ تو بروقت کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کوئی مؤثر سہولت فراہم کی گئی۔ بعض مسافروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر آپریشنل وجوہات کی بناء پر ہوئی۔ جدہ سے اسلام آباد جانے والی اس پرواز کے لیے طے شدہ بوئنگ 777 کی جگہ آخری لمحات میں ایئربس A320 استعمال کیا گیا، جس کی سامان لے جانے کی گنجائش محدود تھی، جس کی وجہ سے متعدد مسافروں کا سامان مدینہ منورہ میں رہ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ سامان کو مختلف پروازوں کے ذریعے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر اسلام آباد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے مسافروں سے پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کی اور یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی تمام سامان ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

Shares: