بنگلورو: بھارتی شہر ممبئی میں بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس بکادے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کیلئے اڑان بھرنی تھی لیکن ولاس کی اہلیہ فلائٹ کیلئے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں، ولاس نے فلائٹ کی کسٹمر کیئر سروس سے فلائٹ میں تاخیر کی گزارش کی جسے انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردیاگیا، اہلیہ کی فلائٹ چھوٹنے پر ولاس نے فائلٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دی، بم کی دھمکی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور فلائٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، کچھ نہ ملنے پر انتظامیہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Shares: