اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر ،پروازوں کا رخ دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

باغی تی وی کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-308 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم موسم کی شدت کے باعث طیارہ کئی منٹ فضا میں چکر کاٹتا رہا، جس کے بعد پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی گئی۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والی 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب بھیجا گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ پرواز کو دوبارہ اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں، فلائے جناح اور اتحاد ایئر ویز کی اسلام آباد آنے والی پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر اتار لی گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی تین پروازوں سمیت مجموعی طور پر 6 پروازیں متاثر ہوئیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول مسلسل موسمی حالات کی نگرانی کر رہا ہے اور پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خارجہ کے رابطے جاری، اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے گفتگو

کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

Shares: