مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ سے سب سے زیادہ بونیر متاثر ہوا ہے۔
پشاور میں ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں 5 اہلکار شہید ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا بھی فرض ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، خوش آئند بات یہ ہے کہ اس معاملے پر کسی جماعت نے سیاست نہیں کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفند یار خٹک کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 313 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہو چکے ہیں، 59 مکانات کو نقصان پہنچا، 22 پل ٹوٹ گئے جبکہ 157 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے ہیں، 54 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ بونیر کو سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیتے ہوئے وہاں 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تمام متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی








