باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔ ہر ایک ٹیم نے مکمل جانفشانی اور خلوص نیت سے سروے مکمل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات کے مطابق نقصان سروے میں اگر کوئی علاقہ کوئی گھر جو رہ گیا ہے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بروز سوموار مورخہ21/11/2022کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں درخواست جمع کروا دیں تاکہ ان کو ریلیف دیا جاسکے۔ مورخہ23/11/2022کے بعد کسی قسم کی کوئی درخواست کو انٹرٹین/زیر تجویز نہیں کیا جائے گا اور تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کا سروے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔ ہر ایک ٹیم نے نقصان سروے پروگرام میں مکمل جانفشانی اور خلوص نیت سے سروے مکمل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات کے مطابق نقصان سروے میں اگر کوئی علاقہ کوئی گھر جو رہ گیا ہے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بروز سوموار مورخہ21/11/2022کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں درخواست جمع کروا دیں تاکہ ان کو ریلیف دیا جاسکے۔ مورخہ23/11/2022کے بعد کسی قسم کی درخواست پرعمل نہیں کیا جائے گا اور تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کا سروے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

Shares: