خیبر پختون خوا کے اضلاع سوات اور بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ ترجمان ریسکیو بونیر کے مطابق تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک سیلابی ریلوں سے 274 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 1165 متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔بونیر کے گاؤں عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے کچھ کی لاشیں مل گئیں۔ قادر نگر میں عمر کے بھائی کی شادی کی خوشیاں بھی سیلاب کی نذر ہوگئیں جبکہ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے پیارے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
قادر نگر میں اب تک سیلابی ریلے سے 84 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بادل پھٹنے کے بعد خیبر پختون خوا میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 328 تک جاپہنچی ہے۔سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں نے کئی گاؤں بہا دیے جبکہ انفراسٹرکچر، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
پی ٹی اے کا اعلان: صارفین کے لیے مفت آن نیٹ وائس کالز، 72 فیصد سے زائد ٹیلی کام سائٹس بحال
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق زیرو بیلنس کے باوجود صارفین اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کر دی گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے لیے سی ایم اوز کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
جشن آزادی پر حملے کا منصوبہ ناکام ،یونیورسٹی پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
حماس نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد ، خیمہ بستیوں کو "نسلی کشی کی مہم” قرار دے دیا
روس سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ