ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

کمشنر ڈی جی خان نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے اضلاع کے دورے شروع کردئیے ہیں .انہوں نے محکموں کی تیاری ، امدادی مشینری کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ محکموں سے سر ٹیفکیٹ بھی طلب کرلئے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس،ریسکیو 1122 کی مشینری اور فلڈ بند چیک کئے ڈپٹی کمشنر محمد سلمان لودھی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں اور ایس ای انہار نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈی جی خان نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاانہوں نے چناب پارک اور دریا کے کنارے قائم ریلیف کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کی ہدایات جاری کیں.

Comments are closed.