پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد چین نے ایک بار پھر بھرپور امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان کو 100 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان فراہم کرے گا۔ اس امداد کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد، 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے جو چین پہلے ہی پاکستان کو دے چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گا۔

چینی سفارتخانے کے مطابق اس امداد میں خوراک، خیمے، ادویات، پینے کے صاف پانی کے آلات اور دیگر ضروری سامان شامل ہوگا تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں خاندان بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا کراچی کا دورہ مکمل

غزہ میں نیتن یاہو کا خطاب زبردستی سنانے پر اسرائیلی فوج اور اہل خانہ برہم

امریکا نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری ختم کرنے کا دباؤ ڈال دیا

امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، خواجہ آصف

Shares: