نوشکی دوسے نالہ میں طغیانی :مسافر ویگن بہہ گئی
نوشکی:دوسے نالہ میں طغیانی ۔ مسافر ویگن بہہ گئی ہے اور اس ویگن کے ڈوب جانے کا منظردیکھ کرواقعی پریشانی کا احساس ہوتا ہے، اطلاعات ہیں کہ پچھلے دو دن سے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں طوفانی بارشیںہوئی ہیںجس کی وجہ سے دوسے نالے میں طغیانی آگئی ہے اور اس طغیانی نے ایک مسافر وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،
نوشکی:شدید ترین سردی میں دوسے نالہ میں طغیانی ۔ مسافر ویگن بہہ گئی ، ایک بزرگ بھی پانی میں بہہ گئے،کس طرح بذرگ کوپانی سے نکالا گیا ،قابل تکلیف مگرکامیاب آپریشن pic.twitter.com/tgvXuGfU6o
— Muhammad Amin Tahir (@ResptectAlways) December 29, 2022
نوشکی سے ذرائع کے مطابق دوسے نالے میں طغیانی کی وجہ سے علاقے میں پانی داخل ہوگیا ہے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ دوسے کے مضافات میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نوشکی کے بورنالہ ڈاک میں داخل ہو گیا ہے
سیلابی پانی سے لاکھوں ایکڑ زمینیں زیرآب آگئیں ہیں دوسری جانب مقامی قبائل ضلعی انتظامیہ خصوصا ایریگیشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیلابی پانی نوشکی میں بعض اہم جگہوں میں داخل ہوگیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق اس سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ویگن کے مسافر بھی پانی میں بہہ گئے اور ایک بذرگ جو کہ پانی میں بہہ گئے تھے اس دوران وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس بذرگ کو پانی میں ڈوبتے ہوئے اور تیزی سے گہرائی کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کرپانی میں تیزی سے چلتےہوئے اس بذرگ کو پکڑلیا اورپھر بڑی احتیاط سے پانی سےنکال کرمحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا