زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے
سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،متاثرین
باغی ٹی وی رپورٹ۔اس وقت دریائے سندھ پرسکون بہہ رہاہے ،ا س سے قبل گذشتہ ہفتے دریا میں آنے والے سیلابی ریلے نے ہزاروں ایکڑپرمشتمل فصلات تباہ کردیں،فصلات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھردریاکے پانی کی نظرہوگئے ،ان گھروں کے مکین دربدرہوئے ،سب سے اہم بات دریائے سندھ کے مشرقی کنارے ملتان روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں کاقبضہ ہے جن کے موٹرسائیکل پھٹے رکشے روڈ پر موجود ہیں جنہوں نے فرضی جھونپڑیاں بنائی ہوئی ہیں ،مخیرحضرات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے لائے گئے سامان پر یہ بھکاری جھپٹ پڑتے ہیں ،ان کی وجہ سے حقیقی سیلاب متاثرین امدادسے محروم رہتے ہیں اور شام ہوتے ہی یہ پیشہ ور بھکاری اپنے رکشوں پر بیٹھ کرچلے جاتے ہیں ،جس پر اعلیٰ حکام کونوٹس لیناچاہئے دوسری طرف سیلاب متاثرین سیاستدانوں کی اقربا پروری اور دھونس دھاندلی پرپھٹ پڑے ،سیلاب متاثرین سندھی خواتین نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،ہمارے مردوں کودھکے دیکروہاں بھگایاگیا،


امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،ملک رفیق ارائیں کے بارے میں ذرائع نے بتایاکہ وہ ڈیرہ غازیخان شہرکارہائشی ہے اور محکمہ انہارمیں ملازم ہے اور وہ زرتاج گل وزیرکاخاص آدمی ہے ،دوسری طرف گورنمنٹ ہائی سکول سرور والی میں بنایاگیا فلڈ ریلیف کیمپ خالی ہے جہاں ایک بھی سیلاب سے متاثرہ شخص نہیں ہے ،وہاں پرآنے والاسیلاب متاثرین کے نام پر سرکاری سامان مقامی ایم پی اے اورایم این ایزکی چٹوں پران کے فرنٹ مین رات کوگیارہ بجے کے بعد پھٹے رکشے لوڈ کرکے لے جاتے ہیں،امدادی سامان کسی متاثرہ تک نہیں پہنچ پارہا۔

Leave a reply