ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم
پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت سندھ پلیجا کونسل نے بہترین اقدام اٹھاتے ہوئے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرکے رمضان ریلیف راشن مہم 2023 کا باقاعدہ آغاز کردیا،
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینے کے آغاز ہوتے ہی سندھ پلیجا کاؤنسل نے اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت مختلف علاقوں میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرنا شروع کردیے، اس ضمن میں مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کاؤنسل ڈاکٹر مختیار پلیجو، سرپرست اعلیٰ کامریڈ خدا بخش، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن پليجو، پروفیسر اعجاز اسد، عبدالطیف راداھنی سمیت دیگر رہنماؤں اور انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے رضاکاروں نے گوٹھ مولوی محمد عارف یوسی پلیجانی تعلقہ میرپور ساکرو، گوٹھ محمد حسن، گوٹھ گلزار اور گوٹھ منگر خان یوسی جنگشاہی تحصیل و ضلع ٹھٹھہ کے 350 غریب خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرکے رمضان ریلیف راشن مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر مختلف فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں نے سندھ پلیجا کونسل کی جانب سے پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن مہم کے اچھے اقدام کو سراہتے مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کونسل ڈاکٹر مختیار پليجو کو خراجِ تحسین جبکہ پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے سندھ پلیجا کونسل نے غریبوں، مسکینوں اور مستحق خاندانوں کیلئے جو اچھا عمل شروع کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، انکا کہنا تھا ہم پرامید ہیں سندھ پلیجا کاؤنسل اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری برادریوں کی بہتری اور انکی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کرتی رہیں گی، اس موقع پر مرکزی چیئرمین سندھ پلیجا کاؤنسل کا کہنا تھا ماہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان فلڈ ہیلپ ڈاٹ کام کے تعاون سے رمضان ریلیف راشن کے تحت مزید دیگر مختلف علاقوں اور مختلف برادریوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل کردی گئیں ہیں انشاء اللہ انہیں بھی جلد راشن بیگز دیے جائیں گے جبکہ سندھ پلیجا کاؤنسل کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے بعد سینکڑوں سیلاب متاثرین خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے تھے، انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

Shares: