بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شمالی ہمالیائی علاقے میں سیلاب اور مٹی کے تودے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ دھراڑی گاؤں میں پیش آیا، جہاں اچانک آنے والے سیلاب اور کیچڑ نے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی حکام کے مطابق فوج اور ڈیزاسٹر رسپانس فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ملبے اور کیچڑ کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔اب تک کئی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے۔ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ پہاڑ سے بہتا ہوا مٹی، پانی اور ملبہ گاؤں میں داخل ہو رہا ہے، گھروں اور سڑکوں کو بہا لے جا رہا ہے جبکہ لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے دوڑتے نظر آئے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کا تودہ دھراڑی گاؤں میں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔اتراکشھی ضلع کے ایڈمنسٹریٹر پرشانت آریا نے تصدیق کی کہ چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کارروائیوں میں متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے مرکزی کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک بڑا مٹی کا تودہ خیر گڑھ علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں ملبہ اور پانی تیزی سے گاؤں میں داخل ہوا۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

Shares: