فلپائن میں شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ آفس آف سول ڈیفنس کے مطابق 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے اور وسائل تک فوری رسائی ممکن ہو۔
اگرچہ طوفان ویفا، فرانسسکو اور کو-مے فلپائن سے گزر چکے ہیں، تاہم ریاستی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں لوزون جزیرے کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
بھارت: ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی
اسرائیلی فوج کا غزہ جانے والی امدادی کشتی "حنظلہ” پر حملہ، قبضہ کرلیا
غزہ پر صورتحال غیر واضح، اسرائیل خود فیصلہ کرے گا: صدر ٹرمپ
ایشیا کپ کا شیڈول جاری، بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کو منہ کی کھانی پڑی