فلور مل نے اپنوں کو نوازنا شروع کر دیا

0
54

قصور
چونیاں کے نواح میں واقع فلور ملز کا اپنوں کو نوازنے کا انوکھا طریقہ
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں اندھیر نگری
یونائیٹڈ فلور ملز نور پور الہ آباد من پسند افراد کو آٹا دینے اور دوسرے لائسنس ہولڈرز ڈیلرز کو ٹر خانے لگے آٹا معیاری لحاظ سے انتہائی ناقص ہے ڈی سی قصور سے ایکشن لینے کا مطالبہ
چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سہولت بازار الہ آباد میں آٹا خرید کر لے جانے والے ایک خریدار سے 10 کلو آٹا تھیلا کا وزن کروایا تو پانچ گرام وزن کم نکلا آٹا کے وزن میں کمی کے علاؤہ یونائیٹڈ فلور ملز کا آٹا انتہائی ناقص ہونا معمول بن چکا ہے چند ماہ پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے اس فلور ملز پر عوامی شکایت پر چیکنگ کی تو تمام شکایت درست ہونے پر ایک ملازم کو موقع پر ہی گرفتار کروا کر تھانہ الہ آباد میں بند کروا دیا تھا
ذرائع کے مطابق اگر محکمہ فوڈ یونائیٹڈ فلور ملز پر آٹے کا معیار چیک کرے اور اس ملز کو گندم کی سپلائی اور علاقائی ڈیلروں کو آٹے کی سپلائی کا ریکارڈ چیک کرے تو دوسرے صوبوں کو مہنگے داموں آٹا سپلائی کرنے کا مکمل ریکارڈ مل جائے گا اس کے علاؤہ فلور ملز کی مشینری کی صفائی نہ ہونے اور دوران پسائی گندم میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہونے سے اور زائد نمی کی وجہ سے آٹے میں کیڑا پڑ جانا بھی پایا جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے یونائیٹڈ فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کا آٹا انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے

Leave a reply