بھکر: انتظامیہ کی کارروائی بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )انتظامیہ کی کارروائی بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام
بھکرکی انتظامیہ نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں آٹا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا ہے ، 4 ٹرکوں سے 20 کلوگرام کے 6400 تھیلے ملزمان سمیت پکڑے گئے ،ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کابتانا ہے کہ آٹے سے بھرے ٹرک رحیم یار خان سے کشمیر جارہے تھے ، آٹا کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ، کارروائی ایم ایم روڈ پر کی گئی یاد رہے کہ گندم ، آٹے کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے –

Leave a reply