امریکا نے فلسطین کی امداد کرنے والے پانچ خیراتی اداروں اور پانچ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔بیان کے مطابق پابندی کا شکار ادارے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور غزہ میں قائم ہیں اور ان پر حماس کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ محکمہ خزانہ نے ان اداروں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان خیراتی اداروں نے انسانی ہمدردی کے نام پر دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کی، جس سے خود فلسطینی عوام کو نقصان پہنچا۔محکمے نے وضاحت کی کہ ان پابندیوں کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ اداروں کے رویے میں اصلاح لانا ہے۔

یو اے ای سمیت سات ممالک منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکل گئے

تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

ای کامرس کاروبار پرٹیکس ، آن لائن فروخت پر نیا قانون لانے کا اعلان

پاکستان اور روس کے تعلقات بہتر، دوستی مزید مضبوط ہوگی،آصف علی زرداری

یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

Shares: