محصور غزہ میں صیہونی فوج کے حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید اور 422 افراد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے امدادی مراکز کو بھی نشانہ بنایا، جنہیں امریکا کی حمایت حاصل ہے۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق خان یونس میں امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کیا گیا، جبکہ غذائی قلت سے صرف ایک ہفتے میں 66 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے جنگ بندی کی امید ہے، لیکن انہوں نے شکوہ کیا کہ دیگر ممالک انسانی بحران میں کردار ادا نہیں کر رہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے نصیرات، زہراء، مغرقہ اور شمالی ساحلی پٹی سمیت کئی علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اب تک 56 ہزار 412 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 33 ہزار 54 زخمی ہو چکے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

Shares: