پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے موجودہ سیزن کے دوران رضوان عرفان نے اسپانسرز میں شامل بین الاقوامی کمپنیوں کے فلسطینی عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک پر خاموشی اختیار کرنے کے باعث پی ایس ایل کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے مظلوم مسلمان فلسطینی بھائیوں کی خاطر تمام پاکستانیوں کو پی ایس ایل کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ جب تک پی ایس ایل انتظامیہ پیپسی اور کے ایف سی جیسی غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے اسپانسرشپ سے نہیں نکالتی، ہمیں کسی بھی میچ کو دیکھنے یا سپورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ایک واضع پیغام ہے، کیونکہ ان بین الاقوامی برانڈز کا تعلق ان ممالک سے ہے جو اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ رضوان عرفان نے تمام پاکستانی تاجروں، کھیلوں کے شائقین اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایس ایل میچز کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ان مصنوعات کے استعمال سے بھی پرہیز کریں جو اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے وابستہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی #BoycottPSL اور #StandWithPalestine کے ٹرینڈز نے زور پکڑ لیا ہے، جہاں صارفین پی ایس ایل اور اس کے اسپانسرز کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ کئی مشہور پاکستانی یوٹیوبرز اور اینکرز نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ رضوان عرفان کے مطابق، یہ بائیکاٹ محض ایک کھیل تک محدود نہیں، بلکہ یہ پاکستانی عوام کے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مضبوط اخلاقی اور مذہبی یکجہتی کا اظہار ہے.

ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

Shares: