فلائی جناح کا بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز،پہلی پرواز روانہ

پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو اسلام آباد سے لے کر روانہ ہوئی
0
51
pak

اسلام آباد:پاکستان کی سستی ترین ائیر لائن فلائی جناح نے بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فلائی جناح کی پہلی پرواز9P764 سو سے زائد مسافروں کو اسلام آباد سے بحرین لے کر روانہ ہو گئی، پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو اسلام آباد سے لے کر روانہ ہوئی اس حوالے سے ایئرپورٹ پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایئرپورٹ مینیجر آفتاب گیلانی، فلائی جناح کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ارمان یحییٰ نے شرکت کی، فلائی جناح انتظامیہ نے مسافروں اور کریو کےہمراہ یادگاری کی کاٹ کر پرواز کا افتتاح کیا۔

فلائی جناح کے مطابق ابتدا میں اسلام آباد سے براہ راست بحرین کے لیے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

گزشتہ ماہ فلائی جناح نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد سے بحرین کے روٹ پر ابتدائی طور پر منگل اور جمعرات کے روز ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گیاسلا م آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور بحرین انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے درمیان پروازوںکا شیڈول 13جون2024سے نافذ العمل ہوگا۔

فلائی جناح کے چوتھے بین الاقومی روٹ کے آغاز کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائی جناح کواسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے اور اسلام آباد سے عمان کے دارلحکومت مسقط تک بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے کے بعد ہمیں اسلام آباد سے بحرین کیلئے اپنے چوتھے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے اپنے بین الاقوامی روٹ میںیہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

واضح رہے کہ فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میںخدمات سر انجام دے رہی ہے ، مسافر فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر(111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں

Leave a reply