وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سنگاپور میں میٹا فیس بک ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ

0
31

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سنگاپور میں میٹا فیس بک ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں میٹا فیس بک ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی کامیابیوں اور وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے میٹا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے بھی سنگا پور میں ملاقات کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ نے سنگاپور کی صدر سے ملاقات کے دوران آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے سنگاپور کے دورہ کے موقع پر کہا کہ سنگاپور کی آزادی کے فوراً بعد پاکستان اسے تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا اور پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے ابتدائی سالوں میں سنگاپور کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے ماضی میں اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ کیا ہے، سنگاپور کے وزیر اعظم لی کوان یو نے 1988 اور 1992 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کہ والدہ شہید بے نظیر بھٹو نے 1995 میں پاکستان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے سنگاپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کھودی۔

Leave a reply