وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے دورے کے دوران اپنی سربراہی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی ہم منصب ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مستحکم اور جامع بنیادوں پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا اور متنوع بنایا جائے۔
ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات سے مثبت نتائج کی توقع ہے، جن سے دونوں ملکوں کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت امریکی حکام سے مختلف اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر بات چیت کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
حماس کی اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی کی پیشکش
بھارت: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ کھوکھر جمعیت علمائے اسلام میں شامل