وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی میں اگر ہمت ہے اور تم سمجھتے ہو کہ کشمیر کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے تو مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کرفیو اٹھاؤ اور تماشا دیکھو، تم نے پابند سلاسل کر دیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان مظفر آباد آئے ہیں، بیرونی دنیا کو ایک تقابلی جائزہ پیش کریں گے، دنیا دیکھ سکتی ہے کہ ہم مظفر آباد جو آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے وہاں کھلے آسمان تلے کشمیریوں سے پاکستان کا وزیراعظم مخاطب ہے ،میں چیلنج کرتا ہوں کہ مودی تم سرینگر میں ،مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ مودی یہ نہیں کر سکتا، مودی میں اگر ہمت ہے اور تم سمجھتے ہو کہ کشمیر کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے تو مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کرفیو اٹھاؤ اور تماشا دیکھو، تم نے پابند سلاسل کر دیا،

کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ،ان کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا، آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ و ٹی وی سروس بند ہے لیکن مظفر آباد میں چل رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس بند کیوں ہے، آزاد کشمیر کے بازروں میں چہل پہل ہے کوئی پولیس کا پہرہ نہیں، مقبوضہ کشمری میں دس لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ؟

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عاشورہ کا جلوس سرینگر میں نہیں نکل سکا، عید کی نمازپڑھنے، قربانی کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، سفیر کشمیر عمران خان نے کشمیر کی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا، وہ اقوام متحدہ جا رہے ہیں جہاں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے

Shares: