اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشتی حادثہ کے پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔
باغی ٹی وی:مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری داخلہ شریک ہوئے نائب وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کشتی حادثہ کے پاکستانی متاثرین کو برو قت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسحاق ڈار نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جس میں متعدد افراد جان بحق ہوچکے ہیں، وزیر خارجہ نے حکومتی ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے بھی شرکت کی۔
مانچسٹر میں گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سزا
اس موقع پر وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو کشتی خادثہ کے پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا،اجلاس میں پاکستان میں آباد افغان مہاجرین کو تیسرے ملک منتقلی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں منتقل کرنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ،بارش کے باعث 3 میچز متاثر
واضح رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے،کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے-
عمران خان کو سزا سے پاکستان سےٹرمپ انتظامیہ کا تصادم کا امکان بڑھ گیا، برطانوی اخبار







