مزید دیکھیں

مقبول

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی-

باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر زور دیا اور آئی ایم ایف سے قرض پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجا رتی شراکت دار ہے، امریکا پاکستانی مصنوعات اور خدمات کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، دونوں ممالک قریبی اقتصادی تعلقات سے فا ئدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں، وزیر خزانہ نے خاص طور پربڑھتے ہوئےآئی ٹی ایکسپورٹ سیکٹر پر روشنی ڈالی اور آئی ٹی و ڈیجیٹل خدما ت کے شعبوں میں تجارت بڑھانے کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

کراچی:نیو ائیر نائٹ ، ٹریفک پلان جاری،دھرنوں کے باعث مزید راستے بند

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات و ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

افغانستان میں خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان