فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،تین اہلکار چل بسے

0
63

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،تین اہلکار چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔امریکا کی ایمرجنسی سروس911 کے مطابق صبح 6 بجکر30 منٹ پر حادثے کے متعلق متعدد ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔ فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی۔ امریکا کا بلیک ہاک یو ایچ 60 ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا ،ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر کتنے لوگ سوار تھے اس کے متعلق فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے معاملہ وفاقی سول ایوایشن اتھارٹی کے سپر کر دیا جائے گا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔ نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹرگرنے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

تین فوجیوں کی ہلاکت پر امریکا کی عسکری اور دیگر قیادت نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کا نقصان برداشت کرنا نہ پڑے ،

Leave a reply