بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،نما زجنازہ میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ،نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکی گئی، مسلح افواج کےافسران اورشہداء کےعزیزواقارب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،
وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، واضح رہے کہ چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پاک فوج کے دس جوانوں، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،
مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی








