میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹ جاری کردی گئی

ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان نے پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی . اشیاء خوردونوش کے ساتھ پھل سبزیوں میں 64 چیزوں کے ریٹ لسٹ جاری کردی

مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم، ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے حکم دیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور افسران روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا وزٹ کریں ، پرائس لسٹ ہر دکان پر آویزاں کرائی جائے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

Shares: