جھنگ: پولیس کی طرف سے آزادی مارچ کی ریلیوں و جلسہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل
باغی ٹی وی ،جھنگ(عظیم حمید نامہ نگار) جھنگ پولیس کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلیوں و جلسہ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ شرکاء کو 3 لیئرز سکیورٹی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ۔ ریلیوں و جلسہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پوائنٹس اور روٹس کو 8 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ھے ۔ جلسہ اور اطراف کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ھے ۔ ریلیوں و جلسہ کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ جلسہ گاہ اور اطراف میں اونچی عمارتوں پر ایلیٹ فورس کے سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن جھنگ میں ریزرو ہائے سٹینڈ بائی ہوں گی ۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور آمدو رفت کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ھے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے پولیس افسران و جوانوں کو پولیس لائن جھنگ میں بریفنگ دی گئی ھے کہ جملہ افسران اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او جھنگ کی طرف سے سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ھے کہ الرٹ ڈیوٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے