انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے-
رینکنگ کی تازہ فہرست کے مطابق پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے،اسپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہےا سپین کے حصے میں یہ اعزاز گزشتہ 11 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے،اس سے قبل اسپین دوسرے جبکہ ارجنٹیا پہلے نمبر پر تھا جو تنزلی کا شکار ہو کر اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935
فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس کی ہے جو پہلے تیسرے نمبر پر تھافیفا کی رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹی، نیدرلینڈز ساتویں، بیلجیئم آٹھویں، کوشیا نویں، جبکہ اٹلی دسویں پوزیشن پر ہیں،تنزلی کا شکار ہونے والی بڑی ٹیموں میں ارجنٹینا، برازیل، اور جرمنی شامل ہیں، جرمنی 3 نمبر کھو کر ٹاپ 10 کی کیٹیگری سے ہی باہر ہو چکا ہے۔
پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ نئی رینکنگ میں قومی ٹیم 201 سے ترقی پاتے ہوئے 199 نمبر پر آ گئی ہےجہاں پاکستان کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے، وہیں بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے گزشتہ رینکنگ میں بھارت 133ویں نمبر پر تھا جبکہ نئی رینکنگ میں اس کی پوزیشن 134 ہے تنزلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس دوران بھارت صرف ایک ہی میچ جیت پایا ہے۔