ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) بلاول بھٹو زرداری فٹ بال چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں منقعد کی گئی جس میں سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی ،سابق ایم پی اے سید منظور حسین شاہ شیرازی، سید تنویر حسین شاہ شیرازی،سٹی صدر ٹھٹھہ عزیز میمن،اسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن،اے ڈی سی ون ریاض حسین لغاری،سید فدا شاہ ،نظام کڈائی سمیت شہرکے معززین نے شرکت کی، افتتاحی تقریب میں دو ٹیموں نے حصہ لیا صدر اسپورٹس اور شاہ لطیف اسپورٹس میں مقابلہ ہوا جس میں صدر اسپورٹس تین گول کرکے کامیاب ہو گئی، کیپٹن سید تنویر حیدر شاہ شیرازی کو ٹیم کے ساتھ مبارک باد پیش کی گئی ،افتتاحی تقریب میں فیمیل کھلاڑیوں نے بھی خصوصی بڑے پیمانے پر شرکت کی جو آئیندہ میچوں میں حصہ لیکر اپنی کار گردگی دکھائیں گی.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں