فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفنتینو نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں فٹبال کی تمام سہولیات دوبارہ تعمیر کی جائیں گی تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو امید اور کھیل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی مشترکہ سربراہی میں منعقدہ غزہ امن اجلاس میں دو سالہ جنگ کے خاتمے اور طویل مدتی استحکام کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم و عرب ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی ممالک کے اعلیٰ سربراہان نے بھی شرکت کی۔فیفا صدر جیانی انفنتینو نے اجلاس کے دوران کہا کہ فٹبال کا مقصد اتحاد، حمایت اور امید کو فروغ دینا ہے، اور فیفا فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک کے ہر حصے میں کھیل کی سرگرمیاں بحال کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیفا فٹبالز فراہم کرے گا، نئے میدان تعمیر کرے گا، کوچز لائے گا، مقابلوں کے انعقاد میں مدد دے گا اور فلسطین میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرے گا۔انفنتینو کے مطابق فیفا پہلے ہی فلسطین میں “منی پچز” اور “فیفا ایرینا پروگرام” کے تحت تعاون کر رہا ہے، اور اب اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے لوگ اس میں شمولیت اختیار کریں۔

کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

Shares: