خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔آئی جی خیبرپخونخوا نے لکی مروت میں کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کی تعریف کی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا میں مقامی افراد سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو اہلکار اغوا اور ایک کو زخمی کیا تھا۔
اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق