خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک، جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہو ئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
‘وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت
بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ
پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق