مزید دیکھیں

مقبول

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا "کارنامہ” سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 72 میں تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ زیادتی شروع کر دی

فردوس عاشق اعوان 2018 کے عام انتخابات میں این اے 72 سے الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آئی تھیں تا ہم ن لیگ کے امیدوار سے فردوس عاشق اعوان کو شکست ہوئی تھی، فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے کی یونین کونسل رسول پور بھلیاں سے الیکشن جیتی تھیں تا ہم فردوس عاشق اعوان تین برس تک اس یونین کونسل میں نہ گئیں ، فردوس عاشق اعوان پر عمران خان مہربان ہوئے، مشیر اطلاعات بنا دیا پھر پنجاب میں مشیر وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا گیا مگر فردوس عاشق اعوان اپنے انتخابی حلقے کی جس یونین کونسل سے الیکشن جیتی تھیں اس حلقے کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھا، فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والے اسکی راہ دیکھتے رہے مگر فردوس عاشق اعوان نے ووٹر کی طرف مڑ کر نہ دیکھا

فردوس عاشق اعوان سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی استعفیٰ لیا گیا ہے، اب اسوقت کوئی حکومتی عہدہ انکے پاس نہیں اسکے باوجود فردوس عاشق اعوان خود کو ایم پی اے سمجھنے لگیں اور حلقے میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو رکوانے لگیں، فردوس عاشق اعوان کے حلقہ انتخاب این اے 72 کی یونین کونسل رسول پور بھلیاں میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو نہ صرف فردوس عاشق اعوان نے رکوایا بلکہ ایکسین اور ٹھیکیدار کو گالیاں بھی دیں، اس یونین کونسل میں کام تحریک انصاف کی حکومت ہی کروا رہی لیکن فردوس عاشق اعوان اپنی پارٹی کے کام میں ہی رکاوٹ بن گئیں اور کام ہونے سے روک دیا

باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقے میں اس بار تحریک انصاف میں رہ کر تحریک انصاف کو ہی ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے کیونکہ وہ حلقے میں ترقیاتی کام جو انکی اپنی پارٹی کروا رہی ہے وہ رکوا رہی ہیں ، جس سے تحریک انصاف کے کارکنان میں بے چینی پائی جاتی ہے، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ترقیاتی کام رکوانے کے بعد حلقے کے ووٹر بھی مخمصے کا شکار ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہئے،

باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان ابھی چند ماہ قبل سیالکوٹ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں متحرک رہیں،فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقے میں پارٹی کا تحصیل صدر جس کو بنایا تھا اسکے ساتھ والے اس الیکشن میں ن لیگ میں شامل ہو گئے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو یونین کونسل رسول پور بھلیاں سے لیڈ ملی اور امیدوار جیتا تا ہم فردوس عاشق اعوان نے جس شخص کو تحصیل صدر بنوایا وہ اپنا آبائی پولنگ سٹیشن بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ جتوا سکا، مبینہ اطلاعات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پیسے لے کرتحصیل صدر بنایا

فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سے باز پرس کی جائے کہ وہ ترقیاتی کام کیوں رکوا رہی ہیں اور کس کے کہنے پر رکوا رہی ہیں،ا گر وہ اس طرح کریں گی تو کیا اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ ملیں گے؟ فردوس عاشق اعوان چاہتی ہیں کہ یہاں اگر کوئی ترقیاتی کام کروانا چاہے تو نہ ہو، میرے حلقے میں کوئی کام نہ کروائے، اور اسی وجہ سے وہ ترقیاتی کام رکوا رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان ایکسیئن کو گالیاں دے کر کام رکواتی ہیں ، باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی پوری کوشش ہے کہ جس یونین کونسل سے وہ جیتی تھی وہاں ترقیاتی کام نہ ہوں،

@MumtaazAwan

 قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan