منی لانڈرنگ یا کچھ اور،اسلام آباد ایئر پور ٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم نے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم حکام نے مجرم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔کسٹم حکام نے دبئی جانے والے مسافر سے سینتیس ہزار سعودی ریال،ساڑھے سینتیس ہزار اماراتی درہم برآمد کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کسٹم حکام اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس قسم کی وارداتیں ناکام بنا چکے ہیں. بچھلے ہی ہفتے کسٹم حکام نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر اسمگلروں کا گرفتار کیا تھا .تازہ واقعہ میں کسٹم حکام کے مطابق گرفتار ملزم پی آئی اے کی پرواز 211 سے دبئی جا رہا تھا۔