–اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اہم اجلاس آج استنبول میں شروع ہو رہا ہے-

اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوا، جبکہ اس سے قبل شرکاء کا روایتی گروپ فوٹو سیشن منعقد گیا اجلاس سے خطاب میں چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ ایران اور غزا میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ایران اور اسرائیل کی جنگ ختم ہونا چاہیے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کیا جائے-

اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں،اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیل کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں، خطےکو مزید تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے کےلیے کردار ادا کرے، اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے لہٰذا اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے، اس مسئلےکا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ ’سرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے فلسطینیوں کا غم ہمارا غم ہے اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے اسرائیل اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا ہوگا اور غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں’صیہونی ریاست پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اسرائیل کی اپنی نیوکلیئر سرگرمیوں کا کوئی حساب نہیں ہےخطے کو مزید تباہی سے بچانا ہوگا ہمیں یقین ہے کہ فتح ایران کا مقدر ہوگی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران مشکل وقت سے ضرور نکلے گا انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمے داری ادا کرے، کیونکہ دنیا مزید جنگوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر صدر اردوان نے کہا کہ ’اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور فلسطین ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘

اجلاس سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی کلیدی خطاب کریں گے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جو اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل، فلسطین و کشمیر کی صورتحال، اسلاموفوبیا اور علاقائی تناؤ کےحوالے سےپاکستان کی سفارتی ترجیحات واضح کریں گے۔

ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

ذرائع کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک وزیر خارجہ حقان فدان سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

Shares: