اسلام آباد:پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس کے معاملے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شکسن چِن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس حوالے سے بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے گفتگو کر کے دلی مسرت ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون، اظہار یکجہتی قابل قدر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، تعمیرنو اور بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دیرپا تعاون کے خواہاں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو موسمیاتی طور پر بہتر، مضبوط بنائیں گے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کا انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انڈونیشین ہم منصب سے گفتگو کرکے بہت مسرت ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ گفتگو میں انڈونیشیا نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار بھی کی جبکہ موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ گفتگو میں دوطرفہ اور عالمی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور پاک، انڈونیشیاء تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مزید کہا کہ اس موقع پر دونوں جانب سے خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Shares: