فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

0
53

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کےغیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات ،الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا

اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کون لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی،کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب دیا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پرکی جائیں گی، اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزارفرخ حبیب اور ن لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے ،سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لاء سپریم کورٹ میں مصروفیت پراجلاس میں شریک نہیں ہوئے گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی آمدن کے ذرائع اوراخراجات بتانے کی پابند ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بڑی واردات پکڑی گئی ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اکاؤنٹ چھپائےہیں،ن لیگ بتائے اس نے 12 اکاؤنٹ ڈیکلیئر کیوں نہیں کیے،اسکروٹنی کمیٹی آپ کے 12 اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھ رہی ہے، آپ نے 12 اکاؤنٹ فارم ون میں کیوں ڈیکلیئر نہیں کیے، یہ کہتے ہیں 16 ڈونر نے رقم جمع کرائی، یہ سات کے شناختی کارڈ نہیں دے سکے، ن لیگ کہتی ہے ڈونر باہر چلے گئے، فوت ہوگئے ہیں،یہ اکاؤنٹس کی رسیدیں کیوں نہیں جمع کرا رہے تھے،فبینک اسٹیٹمنٹ اور الیکشن کمیشن میں بتائی گئی رقم میں فرق ہے، پرچی چیئرمین کی واردات بھی پکڑی گئی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کھاتوں کی جانچ پڑتال جا ری ہے،

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

Leave a reply