فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

0
36
الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اکبرایس بابرکو پی ٹی آئی کا بانی رکن قراردینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی فارن فنڈنگ کا کیس ابھی زیر التوا ہے تومسئلہ کیا ہے؟ وکیل عمران خان انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں،کیس کرنے سے قبل اکبر بابر پی ٹی آئی سے نکالے جاچکے تھے ،الیکشن کمیشن کواختیار نہیں تھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دے،سپریم کورٹ فیصلوں میں کہہ چکاکہ الیکشن کمیشن ٹریبونل یاکورٹ نہیں کہ فیصلہ کرے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کوفارن فنڈنگ کیس پراعتراض نہیں، آپ کو صرف اکبرایس بابرکی کیس میں موجودگی پراعتراض ہے؟ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیسے کہہ سکتے ہیں فارن فنڈنگ کیس کرتے وقت اکبر ایس بابرپارٹی رکن نہیں تھے، وکیل انور منصور نے کہا کہ اکبرایس بابر کو 2011 میں مستقل طورپر پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹس جاری کیا تھا ،الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پربھی کوئی اعتراض نہیں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، کون پارٹی ممبر ہے کون نہیں یہ تعین کرنا سول کورٹ کا اختیار ہے،

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیاگیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کو نوٹس کررہے ہیں، تحریری جواب جمع کرائیں،

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟

فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی خواہش پوری، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان، اپوزیشن پریشان

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ مجھے کیا پیشکش کی گئی؟ اکبر ایس بابر کا بڑا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply