فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،مصدق ملک

0
35

فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،مصدق ملک

رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن سے کچھ دستاویزات توشہ خانہ سے متعلق مانگی گئیں،

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیبنٹ کے ذریعے دستاویز دینے سے روک دیا،عمران خان نے تحائف کی رپورٹ خفیہ رکھی، میاں گل نے عمران خان کو دیئے گئے تحفوں کی تفصیلات سامنے لانے کو کہا،عمران نیازی کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے ہم نے اسپیکر سے درخواست کی،الیکشن کمیشن سے عمران خان کا ہم نے 2018 اور 19 کاگوشوارہ لیا،جب رپورٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ توشہ خانہ میں کتنا گھپلا ہوا ،10کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑیاں 2کروڑ میں توشہ خانہ سے لی گئیں،کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانہ کی انفارمیشن چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا،عمران خان نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی،ہم ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے،عمران خان تم نے پاکستانی قوم سے اتنا جھوٹ بولاہے ، کب تک خیر مناؤ گے،عمران خان تم نہ صادق ہونہ امین ہو،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ تحائف کا کوئی ذکر نہیں،گوشواروں میں بہت سے تحائف ظاہر نہیں کئے گئے اور حلف نامہ دیا کے سب ظاہر ہے عمران خان جھوٹا ہونے کے علاوہ ٹیکس چور بھی ثابت ہو گئے،عمران خان نے ٹیکس چوری کی، جھوٹا حلف نامہ دیا ،اختیارات کا غلط استعمال کیا،

دوسری جانب وزیر مملکت مصدق ملک نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں،عمران خان نے گورنر سٹیٹ بنک لگایا، انہوں نے ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا،گورنر سٹیٹ بنک عمران خان نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟ عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،شہزاد اکبر لندن گئے اور خفیہ معاہدہ کیا، جو اربوں روپے حکومت پاکستان کو ملنا تھے وہ خفیہ معاہدے کے تحت ملک ریاض کو ملے عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے،عمران خان کا کالا دھن بھی سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا دھن، عمران خان نے ہسپتال کیلئے دیا گیا چندہ بھی سیاست کیلئے استعمال کیا،قانون کے مطابق چلیں گے، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی،

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

Leave a reply