ڈی آئی خان : ایکنیک نے اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی

باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)آج کا دن صرف ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں پاکستان کی ترقی کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ایکنیک نے اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی،سابق ڈپٹی اسپیکرومرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی۔ان خیالات کااظہارسابق ڈپٹی اسپیکرومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبہ کی منظوری پر وفاقی حکومت، اتحادی جماعتوں کی قیادت اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے صرف ڈیرہ اسماعیل خان نہیں خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان مستفید ہوگا۔یہ منصوبہ ہمارے خطہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کی جانب ایکنیک کی منظوری اہم پیش رفت ہے۔ خیبرپختونخوا کے مقدمہ میں جن مسائل کے حل کی نشاندہی کی گئی تھی یہ منصوبہ ان میں سر فہرست تھاڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی و خوشحالی کے اہم منصوبہ کے لیے سابق ڈپٹی اسپیکرومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات ہوئی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے اہم منصوبہ چشمہ لفٹ کینال کے بارے میں بریفنگ دی فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ منصوبہ کی منظوری کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی مذکورہ منصوبہ کے لیئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی خاصے متحرک رہے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی منظوری کے بارے میں کنڈی برادران کئی روز سے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی اہم شخصیات سے رابطوں میں مصروف رہے۔ فیصل کریم کنڈی اور احمد کریم کنڈی نے وفاقی حکومت کے ذمہ داران کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا اور پاکستان کو ہونے والے فوائد پر بریفنگ دی۔

Comments are closed.