سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عوامی خدمت اولین ترجیح،سابق چیئرمین یوسی مظفرپوربارش کے بعد خود میدان میں آگئے
تفصیل کے مطابق آج صبح بارش کے بعد کی صورتحال پرسابق چئیرمین یونین کونسل مظفرپور چوہدری نواز بھٹی  کا CEO کارپوریشن  ملک امجد  کے ہمراہ شہابپورہ چوک کا وزٹ چوہدری نواز بھٹی  نے CEO  کو نالوں کی صفائی اورسڑک کے کنارے پڑے گڑھے اور ٹوٹے ہوئے مین ہول فوری طور پر ٹھیک کروانے  کا کہا تاکہ  برسات میں کسی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے اور شہریوں کو تکالیف سے بھی محفوظ رکھاجاسکے-
سابق چیئرمین یوسی مظفرپورچوہدری نواز بھٹی نے CEO کے ساتھ دیگر علاقوں کابھی وزٹ کیا اور  CEO سے کہا جلد ازجلد سیوریج سسٹم میں جہاں بھی خرابیاں موجود ہیں انہیں دور کیا جائے تاکہ آنے والے برسات کے موسم کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے.
Shares:








