فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی کو جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد آج پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی "لا سانتے” جیل منتقل کر دیا گیا۔
اس اقدام کے ساتھ ہی وہ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنہیں عملی طور پر قید کی سزا دی گئی ہے، جسے فرانس کی سیاسی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔70 سالہ سرکوزی کو 2007 کے صدارتی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے مبینہ فنڈنگ حاصل کرنے کے مقدمے میں مجرمانہ سازش کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
منگل کے روز وہ پیرس میں واقع اپنے گھر سے جیل روانہ ہوئے تو وہاں موجود حامیوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے، اور سرکوزی نے بھی ہاتھ ہلا کر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔سرکوزی کی جیل منتقلی کو فرانس کی عدالتی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے.
تحریک تحفظ آئین پاکستان” کی رجسٹریشن، درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں
پیپلز پارٹی نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی
الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری








