ٹورنٹو: سابق بالی وڈ اداکارہ روبی دھلا نے کینیڈا کے لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے اپنی دوڑ کا اعلان کر دیا ہے-
باغی ٹی وی : لبرل پارٹی کی رہنما سابقہ اداکارہ کا مقصد جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بننا ہے،روبی دھلا، 2003 میں فلم "کیوں؟ کس لیے؟” میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں تھیں، انہوں نے 2004 میں کینیڈین ہاؤس آف کامنز سے انتخاب جیت کر سیاست میں قدم رکھا تھا اداکارہ کا تعلق پنجاب سے آئے تارکین وطن سے ہے، اداکارہ نے اپنی ایک ہی فلم "کیوں؟ کس لیے؟” میں اداکاری کی، لیکن اس کے بعد انہوں نے سیاست میں اپنی جگہ بنالی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے فلمی پروموشنل مواد میں دکھائی جانے والی اپنی تصاویر میں تبدیلی کی کوشش کی، لیکن پروڈیوسر چرنجیت سیہرا نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے بالی وڈ اسٹار بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔
لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار
اگر روبی دھلا اپنی موجودہ دوڑ میں کامیاب ہو گئیں تو وہ کینیڈا کی پہلی ایسی وزیر اعظم ہوں گی جن کی نسل بھارتی ہے انہوں نے پہلے بھی برامٹن اور سپرنگڈیل کے حلقوں سے عوام کا اعتماد حاصل کیا تھا اور پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ اور ہوٹل مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی کام کیا ہے، اور 1993 میں مس انڈیا کینیڈا کے مقابلے میں رنر اپ بھی رہیں۔
ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،قیمت کتنی؟