قاتلانہ حملے میں ہلاک سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات ادا

0
44

ٹوکیو:قاتلانہ حملے میں ہلاک سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات ادا کردی گئی یہن اور ان رسومات مین بڑی تعداد مین لوگوں نے شرکت کی ہے ، جاپانی عوام نے آج اپنے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کو آخری بار الوداع کہا۔ شنزو ایبے چند روز قبل ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ایبے ملک کے طویل عرصے تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے رہنما تھے۔ اُنہیں گزشتہ جمعہ کو مغربی شہر نارا میں ایک انتخابی مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

منگل 12 جولائی کو آبے کے جنازے میں روایتی سیاہ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹوکیو کے مرکز میں واقع زوجوجی مندر کے سامنے ان کا جنازہ جلوس کی شکل میں پہنچایا گیا۔ شنزو ایبے پہلی بار 1991ء میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ دو برس قبل عہدے سے مُستعفی ہونے کے باوجود وہ انتہائی بااثر سیاستدان مانے جاتے تھے۔

شنزو ایبے کی آخری رسومات میں بیوہ، خاندان کے قریبی اراکین، موجودہ وزیراعظم فومیو کیشیدا اور سینیئر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔ ایبے کے تابوت کو گاڑی پر رکھ کر پہلے ٹوکیو کے مرکزی سیاسی ہیڈکوارٹر نگاتاچو کے گرد چکر لگایا گیا۔ یہاں ایبے نے تین دہائیوں سے زیادہ وقت گزارا تھا۔ ان کی سیاسی پارٹی کے سینیئر اراکین اور قانون ساز قطار میں کھڑے تھے۔ اس کے بعد ایبے کے تابوت کو وزیراعظم کے دفتر کی طرف لے جایا گیا جہاں اُنہوں نے تقریباً ایک عشرے تک ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔

موجودہ وزیراعظم فومیو کیشیدا اور ان کی کابینہ کے اراکین نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تابوت کے سامنے احتراماً سر جھکایا جس کے بعد آبے کے جسد خاکی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے زوجوجی مندر لے جایا گیا۔

ایبے کی چونکا دینے والی موت کے دو دن بعد اتوار کو ان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے بھاری اکثریت سے ایوان بالا میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے وزیراعظم فومیو کیشیدا کو 2025ء میں ہونے والے انتخابات تک بلاتعطل حکومت کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

Leave a reply