ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابق ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا
تفصیل کے مطابق لیسکو ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن سابق ایم پی اے و لیگی رہنما آغا علی حیدر اور اسکے بھائی بجلی چور نکلے مقدمات کے انداج کے لیے استغاثہ بھجوا دیا گیا

ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ کی لیسکو واپڈا ٹیم نے گذشتہ روز گاؤں کوٹھی شریف خان کی چیکنگ کی تو ڈائریکٹ مین لائن سے لگی تاریں پکڑ لیں اور ان ڈائریکٹ لائن کی چوری کی بجلی سے استفادہ کرنے والے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن آغا علی حیدر اور ان حقیقی دو بھائی آغارضا اور آغا عباس نکلے

لیسکو واپڈا سیدوالہ کے استغاثہ کے مطابق ایم پی اے سمیت ان کے بھائیوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے کی بجلی چوری کی ہے اور اس طرح بجلی چوروں نے جرم کا ارتکاب کرتے ہوۓ پندرہ لاکھ روپے کا نقصان کیا ہے۔

استغاثہ جات مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سید والہ پولیس کو بھجوا دیۓ گۓ ہیں

Shares: